حکومت کا عورت اور حیا مارچ کے منتظمین کا موقف سننے کا فیصلہ

حکومت کا عورت اور حیا مارچ کے منتظمین کا موقف سننے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے عورت مارچ اور حیا مارچ کے منتظمین کو اجلاس میں بلانے کا فیصلہ کر لیا،اجلاس میں عورت مارچ اور حیا مارچ کے منتظمین کا موقف سنا جائے گا،کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ٹی وی چینلز مالکان کوبھی بلا لیا، وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق نے کہا کہ میرا جسم میری مرضی کے نعرے کی کوئی بھی معاشرہ حوصلہ افزائی نہیں کر سکتا،بخار کا علاج نہ کرایا جائے تو وہ سر چڑھ کر بولتا ہے اس سے پہلے کہ بخار سر چڑھے اس کا علاج ساتھ ساتھ شروع کریں،گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین میاں جاوید لطیف کی صدارت میں ہوا، جس میں پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز پر میرا جسم میری مرضی کے نعرے کے حوالے سے بحث کو روکنے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سازش کے تحت معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا جارہا ہے، جو غلط ہو رہا ہے اس کو غلط کہنا ہے،پاکستان میں قوانین موجود ہیں لیکن عملدرآمد نہیں ہے،خواتین کے حقوق کے حوالے سے قوانین موجود ہیں۔

قائمہ کمیٹی 

مزید :

صفحہ اول -