پاکستان افغان امن عمل اور 19سالہ جنگ کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کرتا رہیگا:دفتر خارجہ

پاکستان افغان امن عمل اور 19سالہ جنگ کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کرتا رہیگا:دفتر ...

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام افغانستان کیساتھ برادرانہ تعلقات رکھتے ہیں،دونوں ممالک کے درمیان مذہبی،تاریخی اورروایتی تعلقات ہیں،افغان بھائیوں کے بہترمستقبل کیلئے دعاگوہیں،امید ہے اس کڑے وقت میں افغان قیادت بصیرت سے آگے بڑھے گی اور الزام تراشی کے بجائے باہمی اعتمادسے ملکی مفادمیں فیصلے کرے گی۔ اشرف غنی کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان نے اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان اورامریکہ امن معاہدے نے انٹراافغان مذاکرات کی راہ ہموارکی ہے جبکہ پاکستان امن عمل اور19سالہ جنگ کے خاتمے کیلئے کردارادا کرتارہے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں افغانوں کے ذریعے سیاسی حل کاحامی ہے اور ہم ایساافغانستان چاہتے ہیں جواپنے لیے اورہمسایوں کیلئے پرامن ہو۔

دفتر خارجہ

مزید : صفحہ اول