حکمرانوں نے اپنی نااہلی کے نیچے پرانا پاکستان دفن کر دیا،حمزہ شہباز

  حکمرانوں نے اپنی نااہلی کے نیچے پرانا پاکستان دفن کر دیا،حمزہ شہباز

  



لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و پنجاب اسمبلی میں قائدحزب اختلاف حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ سٹاک مارکیٹ کا کریش افراط زر چودہ اعشاریہ گر گیاہے تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا،تاریخ میں کبھی اتنا قرضہ نہیں لیاگیا جتنا اس حکومت نے لیا ہے،عوام آٹا چینی چور کے نعرے لگا رہی ہے حکومت ذمہ داران کو کبھی سامنے نہیں لائے گی،لوگ فاقہ کشی پر اتر آئے یہ کہتے گھبرانا نہیں کون سا نیا پاکستان ڈیڑھ سال میں بنا ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ سیاسی بقا نہیں ملکی بقا کی جنگ بن گئی دو دن بھاشن دیتے ہیں، غریب عوام کے گھر میں مہنگائی بے روزگاری دستک دے رہی ہے۔لوگ فاقہ کشی پر اتر آئے یہ کہتے گھبرانا نہیں کون سا نیا پاکستان ڈیڑھ سال میں بنا ہے، حکمرانوں نے اپنی نااہلی کے نیچے پرانا پاکستان دفن کر دیا ہے، انہوں نے کہاکہ کڑوا گھونٹ پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگ نے پیا ہے بدترین دھاندلی کے باوجود ن لیگ واحد جماعت تھی، جس کی سب سے زیادہ سیٹیں رہیں۔آٹا اور چینی چور کے جہازوں پر پی ٹی آئی حکومت عوام پر مسلط کی گئی۔جنوبی پنجاب کا صوبہ بنائیں گے تو سیکرٹریٹ پر لڑائی پڑی ہوئی ہے اب دودھ کادودھ اور پانی کا پانی ہونے والا ہے۔سر سے پاؤں تک عوام مہنگائی یہ حسد و انتقام کے بھٹی میں جل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی صحت پر سیاست کی جارہی ہے۔

حمزہ شہباز

مزید : صفحہ اول