سعد رفیق کو طبیعت ناساز ہونے پرہسپتال منتقل کرنے کا حکم

   سعد رفیق کو طبیعت ناساز ہونے پرہسپتال منتقل کرنے کا حکم

  



لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمااور ایم این اے خواجہ سعد رفیق کو طبیعت ناساز ہونے پرہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے اپنے حکم میں لکھاہے کہ خوابہ سعد رفیق کو او پی ڈی میں چیک اپ کے لئے لے جایاجا سکتا ہے اورسپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل ضرورت کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو ہسپتال منتقل کر سکتے ہیں۔ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے یہ حکم جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے دائردرخواست پرجاری کیاہے۔جیل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد بھی جیل میں بیمارپڑگئے ہیں،خواجہ سعد رفیق کو گلے کی شدید تکلیف ہے،جیل کے ہسپتال میں ان کاعلاج ممکن نہیں،سروسز ہسپتال میں خواجہ سعد رفیق کو داخل کروانے کی اجازت کا حکم دیاجائے،عدالت نے درخواست پر کچھ دیر کے لئے فیصلہ محفوظ کیا جو بعدازاں سنادیا۔

مزید : صفحہ اول