وزیراعظم کا دفاترمیں نہ بیٹھنے والے وزراء کی فہرست مرتب کرنے کا حکم

  وزیراعظم کا دفاترمیں نہ بیٹھنے والے وزراء کی فہرست مرتب کرنے کا حکم

  



اسلام آباد (آئی ا ین پی) وزیراعظم عمران خان نے دفاتر کی بجائے کوہسار مارکیٹ سیکٹر ایف سکس میں بیٹھنے والے وزراء کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کردی، بیشتر وزراء مارکیٹ میں بیٹھ کر ٹی وی اینکرز کیساتھ گپ شپ کرتے ہیں جس سے اہم حکومتی امور سے متعلق معلو ما ت افشاں ہوجاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس بات کا سختی سے نوٹس لیا ہے کہ کچھ وزراء اپنی وزارتوں میں بیٹھنے کی بجائے یا تو کوہسار مارکیٹ میں پائے جاتے ہیں یا پھر اپنے گھروں میں موجود رہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کوہسار مارکیٹ میں بیٹھ کر اہم سر کاری معلومات ٹی وی اینکرز تک پہنچانے والے وزراء کی فہرست مرتب کرنیکی ہدایت کی اور کہا ہے جو وزراء ریگولر کوہسار مارکیٹ جا تے ہیں ان کو وارننگ دی جائیگی اگر پھر بھی وہ باز نہ آئے تو ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے وز یر اعظم آفس کو رپورٹ ارسال کی گئی تھیں کہ کچھ وزراء مسلسل ایف سکس کی کوہسار مارکیٹ میں موجود رہتے ہیں اور یہاں وہ اہم حکو متی اور سر کاری امور پر مباحثے کرتے ہیں۔

وزیراعظم حکم

مزید : صفحہ اول