پاکستان میں ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے چین سے جدید مشینری و سازوسامان کی پہلی کھیپ روانہ

پاکستان میں ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے چین سے جدید مشینری و سازوسامان کی پہلی ...

  



لاہور(نیوز رپورٹر) ٹڈی دل سے تنگ کسانوں کیلئے ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے چین کی جانب سے جدید مشینری، سازو سامان اور سپرے کر ا چی پہنچنے والا ہے۔اس حوالے سے بتا یا گیا ہے کہ ایک عرصہ سے پاکستانی کسان فصلوں کے خراب ہونے کے باعث مالی پریشانی کا شکار تھے۔جس سے بچاؤ کیلئے کسانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کئی اقدامات کئے لیکن ان کی جانب سے کئے جانیوالے اقدامات نا کافی ہو نے کے باعث ان کی فصلیں نقصان کاشکا رہورہی تھیں۔فصل کو ٹڈی دل کے حملہ سے بچانے کے چین کے ماہرین نے پاکستان کے ان علا قوں کا دورہ کیا جہاں ٹڈی دل کے زیادہ حملے ہوئے اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔چینی ماہرین نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے علاقوں کا سروے کیا اور یہاں موجود کسانوں سے ملاقات کی،ماہرین نے ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے رپورٹ میں ایسی جدید مشینری اور سپرے کا بھی ذکر کیا جس کے بعد ٹڈی دل کے حملے سے آسانی سے بچنے اور کسی قسم کے نقصانات کا اندیشہ نا ہونے کیساتھ ساتھ اس کے خاتمے کو ممکن بنایاجائیگا۔ معلوم ہوا ہے کہ اس کیلئے چین سے ساز و سامان کی پہلی کھیپ گزشتہ روز کراچی کیلئے روانہ کر دی گئی ہے۔شہر قائد کراچی آمد کے بعد مذکورہ جدید مشینری، سازوسامان اور سپرے ان علاقوں میں ہنگامی نوعیت پر پہلے پہنچایا جائیگا جہاں ٹڈی دل کے ابھی بھی حملے کا خدشہ اور زیادہ نقصان کا اندیشہ ہے۔

ٹڈی دل

مزید : صفحہ اول