حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں:بلاول بھٹو

حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں:بلاول بھٹو

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کی نالائقی کا نقصان عوام اٹھا رہی ہے، معاشی صورتحال پہلے سے بہت زیادہ خراب ہوچکی ہے، حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے معاشی صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے، مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی معاشی پالیسی میں فرق نہیں، آج ملک میں مہنگائی کی وجہ سے عوام کیلئے بچوں کو سکول بھیجنا اور بزرگوں کا علاج کرنا مشکل ہوگیاہے تحریک انصاف کی حکومت کے پاس معاشی بحران کے حل کا کوئی پلان نہیں،حکمرانوں نے خود کومضبوط کرنے کیلئے ایسے اقدامات کئے جس سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا، گزشتہ روز بلاول نے لاہور میں معاشی بحران اور اس کے حل کے موضوع پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے مقامی ایکسپورٹرز کی بات سننے کی ضرورت ہے کیونکہ باہر سے آنے والے ایکسپورٹرزکو معلوم نہیں کہ پاکستانی معیشت کی حقیقت کیاہے، معیشت کے بحران پر ہمارے حکمران کنفیوژ ہیں، آئی ایم ایف جا کر ان کے سارے مطالبات مان لئے گئے،چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ جبکہ پیپلز پارٹی نے اس کی آئی ایم ایف ڈیل کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا تھا لیکن آج حکومت اپنے ہی ٹیکس اہداف کو پورا نہیں کر سکی ہے۔ب کرتے ہوئے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے 16 مہینے میں عوام کے معاشی قتل کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کیا۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ اول