جعلی بینک اکاؤنٹس کیس،عبدالغنی مجید کی آخری ریفرنس میں بھی ضمانت منظور،رہائی کا حکم

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس،عبدالغنی مجید کی آخری ریفرنس میں بھی ضمانت ...

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں عبدالغنی مجید کی آخری ریفرنس میں بھی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پہلے سے جمع 10 کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر عبدالغنی مجید کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں رکھنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔عدالت عالیہ نے عبدالغنی مجید کو اپنا پاسپورٹ بھی نیب تفتیشی افسر کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ 6 ریفرنسز میں عبدالغنی مجید کی ضمانت بعد از گرفتاری پہلے ہی منظور تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ساتویں اور آخری ریفرنس میں بھی ضمانت منظور کرلی۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالغنی مجید جعلی اکاؤنٹس کیس کا مرکزی کردار اور 10 کرپشن ریفرنسز میں نامزد ملزم ہیں۔

عبدالغنی مجید

مزید : صفحہ اول