اشرف غنی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں، عمران خان

  اشرف غنی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں، عمران خان

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ خطے کے امن و استحکام کے لیے پاکستان سے جو ہو سکا کرے گا اور ہر ممکن اقدامات اٹھائے گا۔ پیر کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 'میں افغان صدر اشرف غنی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔انہوں نے کہا کہ خطے کے امن و استحکام کے لیے پاکستان سے جو کچھ بھی بن پڑا، کرے گا۔

عمران خان

مزید : صفحہ اول