کورونا وائرس،چین نے مزید 12 ہزار تشخیصی کِٹس پاکستان بھجوادیں
بیجنگ (مانیٹر نگ ڈیسک)چین نے کورونا وائرس کی مزید 12 ہزار تشخیصی کِٹس پاکستان کے حوالے کردیں۔پاکستان میں موجود چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس کی مزید 12 ہزار تشخیصی کٹس چین سے پاکستان پہنچ گئی ہیں۔سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے 50 ہزار لیٹر میلاتھیون (کیڑے مار دوائی) اور 14 اسپریئرز بھی پاکستان پہنچادیے گئے ہیں۔چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چین ٹڈی دل کے حملوں اور کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔
کورونا وائرس