شہباز تتلہ قتل کیس،مفرور ایس ایس پی مفخرعدیل نے گرفتاری دیدی

  شہباز تتلہ قتل کیس،مفرور ایس ایس پی مفخرعدیل نے گرفتاری دیدی

  



لاہور(کرائم رپورٹر)شہباز تتلہ کے مبینہ اغوا اور قتل میں ملوث مفرورایس ایس پی مفخر عدیل نے گزشتہ روز گرفتاری دے دی۔ کئی روز سے لاپتہ ایس ایس پی مفخر عدیل آخر کار پولیس کے سامنے پیش ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ مفخر عدیل نے گزشتہ رات اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کیا۔مفخرعدیل پرالزام ہے کہ اس نے7 فروری کو اپنے معاون ساتھی اسد بھٹی سے مل کر شہبازتتلہ کوقتل کر دیا تھااور لاش کو تیزاب کے ڈرم میں ڈال کر تحلیل کر دیا تھا جسے بعدازاں روہی نالے میں بہا دیا گیا تھا۔اس حوالے سے اہم انکشافات اسد بھٹی کے حوالے سے ہی سامنے آئے ہیں کہ کس طرح فیصل ٹاؤن والا گھر کرائے پر لینے کے بعد اس میں قتل کا منصوبہ بنایا گیا،تیزاب کا ڈرم کس نے منگوایا؟قتل میں اور کون کون شامل تھا؟کیا واقعی شہباز تتلہ کو شراب پلا کر نیند میں قتل کیا گیا؟ایک یا دو روز میں تمام تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

مفخر عدیل،گرفتاری

مزید : صفحہ اول