بلاول پنجاب میں 21 مرتبہ لانچ ہونے کے باو جود ناکام،فیاض چوہان

  بلاول پنجاب میں 21 مرتبہ لانچ ہونے کے باو جود ناکام،فیاض چوہان

  



لاہور(آئی این پی) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمن کو مشورہ دیاہے کہ وہ کرونا وائرس کیخلاف مہم چلائیں تاکہ عوام میں ان کا اعتماد بحال ہو سکے۔انہوں ے کہا کہ بلاول بھٹو کی پنجاب میں اکیس ویں بار لانچنگ ہورہی ہے مگر ہر بار ناکام ہورہے ہیں۔ فرزند ادنیٰ حمزہ شہباز پر حیران ہوں کہ جو خود سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں وہ ہمیں معیشت کی تباہی کا بتا رہے ہیں‘ خادم اعلی شہباز شریف اشتہاری اعلی کے مقام پر فائز ہو چکے ہیں، الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر ہونا چاہیے کہ شہبازشریف ملک سے بھاگ گئے حیران ہوں کرپشن میں ڈوبے حمزہ شہباز بھی حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بلاول نے بوکھلاہٹ میں پنجاب حکومت پر الزامات لگائے۔ پانی میں مدھانی اور بلبلے کی طرح ناکامی بلاول کا مقدر ہے۔خادم اعلیٰ شہباز شریف اشتہاری اعلیٰ کے مقام پر فائز ہو چکے ہیں۔ حیران ہوں کرپشن میں ڈوبے حمزہ شہباز بھی حکومت پر تنقید کررہے ہیں مولانا فضل الرحمن(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی سے پہلے بھی ڈسے جا چکے ہیں اگر ان پر دوبارہ اعتماد کریں گے تو پھر توبہ توبہ کی قوالی اور کینوں کینوں دساں پیار دیا گلاں کے نغمے گنگناتے پھریں گے۔

فیاض چوہان

مزید : صفحہ اول