ذاتی وجوہات،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی مستعفی ہو گئے

ذاتی وجوہات،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی مستعفی ہو گئے

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی مستعفی ہو گئے ہیں انہوں نے اپنا استعفی وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے، انہوں نے اپنا استعفی ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے،انہوں نے گزشتہ دنوں وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں شرکت کی تھی جس میں ملک بھر میں پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک)کے تحت مختلف اقتصادی زونز کی منظوری دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ زبیر گیلانی کو گزشتہ سال جولائی میں وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تعینات کیا تھا۔

زبیر گیلانی

مزید : صفحہ اول