کرونا سے نمٹنے کے انتظامات موجود، احتیاط بہترین علاج

کرونا سے نمٹنے کے انتظامات موجود، احتیاط بہترین علاج

  



وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کرونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان میں انتظامات موجود ہیں،ہسپتالوں کواس حوالے سے تمام ضروری چیزیں مہیا کردی گئی ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں، ان کا کہنا تھا ضرروت اس امر کی ہے کہ اس حوالے سے احتیاطی تدابیرکو اختیار کیا جائے اور مفروضوں پر یقین کرنے کی بجائے حکومت کی طرف سے کرونا سے بچاؤ کے حوالے سے بتائی گئی تدابیر پر عمل کیا جائے اور جو تدابیر میڈیکل شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ہمارے مستند ڈاکٹرز کی طرف سے آر ہی ہیں ان پر بھی عمل کیا جائے۔اس وائرس کا بہترین علاج ہی احتیاط اور اس پر عمل کرنا ہے، اگر کچھ دن ہم ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے کی بجائے ایک دوسرے کے سلام کا مسکرا کا جواب دیں تو بہت اچھا ہو گا۔

یاسمین راشد

مزید : صفحہ اول