افواہوں کی بجائے وائرس سے لڑنے کی ضرورت ہے
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کراچی میں کرونا وائرس سے متاثرہ جو مریض سامنے آیا تھا وہ اب صحت یاب ہو گیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر وائرس سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت پوری طرح الرٹ ہے۔ وزیر اعلی سندھ خود بھی روزانہ کی بنیادوں پر محکمہ صحت کیساتھ رابطے میں ہیں یہی وجہ ہے کہ اب تک کوئی اور نیا مر یض سامنے نہیں آیا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں،ان کا کہنا تھا کہ افواہیں پھیلانے کی بجائے اس وائرس سے لڑنے کی ضرورت ہے۔ حکومت سندھ اپنا کام بخوبی سر انجام دے رہی ہے جن پر زرا سا بھی شک ہو ان کی سکرننگ کی جارہی ہے تاکہ کسی میں بھی یہ وائرس پیدا نہ وہ سکے،ہم بلیم گیم کی بجائے کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
شہلا رضا