وائرس سے بچاؤ کیلئے انفرادی و اجتماعی کردار ضروری

  وائرس سے بچاؤ کیلئے انفرادی و اجتماعی کردار ضروری

  



ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہم سب کو احتیاطی تدابیر پر لازمی طور پر عمل کرنا ہو گا اور بار بار ہاتھ دھونے کے کلچر کو عا م کرنا ہو گا۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اللہ کا شکر ہے پاکستان میں وائرس ابھی تک کنٹرول میں ہے اور ہماری یہ دعا ہے اللہ سب کواس وائرس سے نجات دئے، اس وائرس کی روک تھام کیلئے ہر مکتبہ فکر کو عوامی آگاہی کے پروگرام شروع کرنا ہوں گے،حکومت جو کررہی ہے اسے وہ کرنے دیں مگر ہم سب کو بھی اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

فاروق ستار

مزید : صفحہ اول