وائر س کو ملک میں داخل ہونے سے روکنا ہی واحدحل
اے این پی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے اس وائرس کو پاکستان داخل ہونے سے روکنے کیلئے جو بھی ضروری اور ہنگامی اقدامات ہیں وہ ہمیں کرنا ہوں گے،یہی اس وائر س سے نمٹنے کا سب سے بڑا حل ہے اور حکومت کواس حوالے سے عوام کو لمحہ بہ لمحہ آگاہی فراہم کرنا ہو گی۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا حکومت اس وائرس کی روک تھام کیلئے جو بھی کام کرے گی ہم اس میں حکومت کا ساتھ دیں گے،ہمارے ڈاکٹرز کو بھی اس کی روک تھام کیلئے میڈیا پر آکر اس کے آگاہی پروگرام شروع کرنا ہوں گے۔
غلام بلور