ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،15ایکڑ پرزہریلے پانی سے کاشت،سبزیاں تلف

ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،15ایکڑ پرزہریلے پانی سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایت پرضلعی انتظامیہ لاہور نے آج بھی سیوریج کے پانی سے سبزیوں کو اُگانے کے خلاف کریک ڈاؤن کو جاری رکھا۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے ہنجروال کے علاقہ میں نالے کے آلودہ پانی سے کاشت کی گی15ایکڑ پر محیط سبزیوں کو تلف کر دیا۔مقامی کاشت کار دریائے راوی میں جانے والے گندے نالے کے آلودہ اور زہریلے پانی سے سبزیوں،گوبھی،بند گوبھی،پالک اور شلجم کو کاشت کر رکھا تھا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے اس ضمن میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو گندے پانی سے کاشت کردہ سبزیوں،فصلوں کوٹریس کرنے کی ہدایت کی ۔کمشنرلاہور سیف انجم،ڈی سی دانش افضال،ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن خود موقع پر پہنچے اور اپنی نگرانی میں کارروائی کرائی۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن نے کہا کہ 15 ایکڑ زمین سے ملحقہ نالہ میں موجود سیوریج کے پانی سے سبزیاں کاشت کی جا رہی تھیں،انہوں نے کہا کہ سیوریج کا پانی گندا ہونے کے ساتھ اس میں انسانی صحت کے لیے مضر کیمیکل بھی ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گندے پانی سے سبزیاں و فضلیں کاشت کرنے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔کمشنرلاہور نے کہا کہ سیوریج کے پانی فصلو ں کی کاشت کی تدارک کے لیے مستقل بنیادوں کارروائیاں جاری رہیں گی اورجب تک کسان ٹیوب ویل نہیں لگائے گا وہ کاشت نہیں کر سکتا۔ڈی سی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیادوں پر کاروائیاں کر رہی ہے اورتمام اسسٹنٹ کمشنرز ٹیموں کے ہمراہ شہر بھر میں لگائی جانے سبزیوں کی کاشت کے پانی و سورس کو چیک کر رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ عرفان میمن نے کہا کہ محکمہ فوڈ کے قوانین کو سامنے رکھتے ہوئے کارروائی کی جارہی ہے اورفوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں بھی سبزیوں کی چیکنگ کر رہی ہیں