ڈپٹی کمشنر نے این اے 126میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر نے این اے 126میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انور بریار، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے ایکسئین واسا اور ایس ڈی او کے ہمراہ این اے 126 واسا سائٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ طیب مسجد روڈ اور رشید گلی گلشن راوی میں 29 لاکھ کی لاگت،صدیقی گلی اور محلہ فضل گنج سمن آباد میٹرو اسٹیشن گلشن راوی سب ڈویژن میں 43 لاکھ کی لاگت سے سیوریج کی بحالی کا کام جاری ہے۔اسی طرح ایچ بلاک پی این ٹی کالونی، سمن آباد مین ملتان روڈ اور گلی نمبر 10 شام نگر اتحاد کیٹرنگ اور لنک سٹریٹس یو سی 76 اسلام پورہ سب ڈویژن میں 72 لاکھ کی لاگت سے سیوریج کی بحالی کا کام جاری ہے۔انہوں نے میٹریل، کام کی رفتار اور دیگر امور کا جائزہ لیا اور کہا کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نے ٹھیکیدار اور واسا افسران کو معیاری میٹریل اور کام کو بروقت مکمل کرنے کی سختی سے ہدایات کیں۔اے ڈی سی فنانس نے کہا کہ پیدل چلنے والوں کا خاص خیال، اور عوام الناس کو مشکلات سے بچانے کیلئے خصوصی فوکس کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1