پی ٹی آئی کو گراس روٹ سطح تک منظم کریں گے،اعجاز چودھری
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پارٹی سیکرٹریٹ میں قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے ا ضلاع کا جائزہ تنظیمی اجلاس صدر اعجازاحمدچوہدری کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں تنظیم سازی کا جائزہ لیا گیا اور تنظیمی رپورٹ پیش کی گئی، اجلاس سے اعجازاحمدچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مینارپاکستان پر کامیاب تنظیمی ورکرزکنونشن ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، تنظیموں کا اصل ٹارگٹ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرنا ہے، پارٹی کو گراس روٹ سطح تک منظم اور فعال بنایا جا رہا ہے۔ جائزہ اجلاس میں سینئرنائب صدر عامر گجر، جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ، ندیم قادر بھنڈر،کرنل (ر)اعجازمنہاس، حافظ عبیداللہ، پیر سرور شاہ، عتیق الرحمان ساہی، میاں عاطف، رائے اسلم خان، ابوعبیدہ، میاں عبدالرؤف، طارق ریحان، ملک محمد تنویر، صغیر احمد وڑائچ، سردار علی جاوید ڈوگر، مقصود صابر انصاری، عجب گل، جاوید اقبال، زبیربھٹی، محمد دین سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔