مسلم لیگ(ن) نے خواتین کیلئے با اختیار قوانین بنائے،سیف الملوک

  مسلم لیگ(ن) نے خواتین کیلئے با اختیار قوانین بنائے،سیف الملوک

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و ممبر صو با ئی اسمبلی سیف الملو ک کھو کھر نے کہا ہے کہ خواتین کے عالمی دن کو عورت کی عزت و توقیر اور حیا و پا کیزگی کے دن کے طور پر منا نا چا ہیے۔حقوق نسواں کی بات کر نے وا لو ں کو اسلا می شعا ئر کا دا من ہا تھ سے نہیں چھو ڑنا چا ہیے اور ”میرا جسم میری مرضی“ جیسے نعروں کے بجا ئے با پردہ حقوق کی جنگ لڑنی چا ہیے۔ دین اسلام میں عورت کو مکمل تحفظ حا صل ہے ہماری پا کیزہ خواتین ہمارا فخر ہیں۔مسلم لیگ نے اپنے دور حکو مت میں خواتین کے عالمی دن کے مو قع پر خواتین کے حقوق کے لئے نئے اور با اختیا ر قانو ن بنا ئے،ویمن ڈویلپمنٹ جیسے ادارے بنا ئے جن کا مقصد خواتین کوعملی طو رپر مضبوط کر نا ہے ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے گزشتہ روز خواتین کے عا لمی دن کے مو قع پر کھو کھر پیلس میں تقریب کے موقع پر خواتین سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ حقوق نسواں کی بات کر نا غلط نہیں ہیں لیکن اپنے حقوق کے لئے طریقہ کا ر ٹھیک اختیا ر کر نا چا ہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1