پٹرول 50روپے فی لٹر کیاجائے،اشرف بھٹی

  پٹرول 50روپے فی لٹر کیاجائے،اشرف بھٹی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں جو کمی ہوئی ہے اس کے مطابق پاکستان میں فی لیٹر پٹرول 50روپے کیا جائے اور پیاز‘ آلو‘ چینی گھی کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے اور عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیا جائے۔

  انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں معمولی کمی عوام کے ساتھ ایک سنگین مذاق ہے حکومت عالمی تناسب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے اور ساری آمدن پٹرول سے کمانے کی بجائے اپنے وزراء پر ٹیکس لگا کر پوری کرے مہنگے تیل کا مطلب شعبہ زندگی کی ہر چیز مہنگی، قیمتوں میں کمی کا اعلان اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔ مہنگائی کو کم کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1