پنجاب کو بہترین صوبہ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،سعدیہ سہیل

  پنجاب کو بہترین صوبہ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،سعدیہ سہیل

  



لاہور(جنرل رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ پنجاب کو بہترین صوبہ بنانا اور عوام کو اعلیٰ ترین سہولتیں فراہم کرنا تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے اشیائے ضروریہ اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے۔ سابق دور میں پسماندہ علاقوں کو جان بوجھ کر ترقی کے سفر سے محروم رکھا گیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے دور دراز علاقوں کی ترقی پر فوکس کیا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1