فیصل ٹاؤن میں دوسرا مصنوعی جنگل بنانے کی مہم شروع

  فیصل ٹاؤن میں دوسرا مصنوعی جنگل بنانے کی مہم شروع

  



لاہور(پ ر) ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور مظفر خان نے فیصل ٹاؤن سی بلاک پارک میں دوسرے مصنوعی جنگل ”میاواکی“ کا پودا لگا کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہیڈ کواٹر پی ایچ اے مدثر اعجاز، ڈائریکٹر زون 5 مصباح الحسن ڈار، ڈپٹی ڈائریکٹر وقار، ترجمان پی ایچ اے لاہور نادیہ طفیل سمیت دیگر افسران موجود تھے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور مظفر خان نے کہا کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی شہر لاہور کے 12 مختلف مقامات پر مصنوعی جنگل ”میاواکی“ بنائے گی۔پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی موسمی حالات و تغیرات کو مد نظر رکھ کر مصنوعی جنگلات لگا رہی ہے۔فیصل ٹاؤن سی بلاک پارک میں مصنوعی جنگل ''میاواکی '' میں 350 1درخت لگائے ہیں۔ مصنوعی جنگل ''میاواکی'' میں کچنار، جامن، آم، املتاس، توت اور بانس سمیت دیگر 16 اقسام کے درخت لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درخت قدرت کا انمول تحفہ ہیں ان کی موجودگی انسانوں،جانوروں اور پرندوں سب کے لئے یکساں اہم ہے۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کے مالی ملازمین مصنوعی جنگل میاواکی لگانے پر خصوصی شاباش اور مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ڈائریکٹر زون 5 مصباح الحسن ڈار نے کہا کہ پی ایچ اے نے درخت کی بڑھوتری اور ساخت کے اعتبار سے مصنوعی جنگل میاواکی میں درخت لگائے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1