بااثر شخصیت کے کہنے پر معطلیاں کونسی پولیس ریفارمز ہیں،عظمیٰ بخاری

  بااثر شخصیت کے کہنے پر معطلیاں کونسی پولیس ریفارمز ہیں،عظمیٰ بخاری

  



لاہور(نمائندہ خصوصی،جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کیا بااثر شخصیت کے کہنے پر ڈی پی او پاکپتن کاتبادلہ پنجاب پولیس ریفارمز ہیں؟ بزدار صاحب پنجاب پولیس میں کونسی ریفارمز کی ہیں قوم کو بھی بتادیں۔کیا بابافرید کے دربار پر پروٹوکول نہ ملنے پر 200 ملازمین معطل کرنا پولیس ریفارمز ہیں؟۔ایک سال میں تین آئی جیز کی تبدیلی،ہر پیشی پر لیگی رہنماؤں اورلیگی کارکنوں پر تشدد پولیس ریفارمز ہیں؟۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل میں کہاسیاسی مخالفین کے گھروں اور دفاتر میں چھاپے پولیس ریفارمز ہیں؟۔بزدار صاحب اپنے لیڈر کی طرح قوم کو بیوقوف بنانا بند کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1