قوم آج بھی نوازشریف کووزیراعظم دیکھناچاہتی ہے،فدا حسین

قوم آج بھی نوازشریف کووزیراعظم دیکھناچاہتی ہے،فدا حسین

  



لاہور(سٹی رپورٹر) موجودہ حکومت نے معیشت کو بہت نقصان پہنچایا،قوم آج بھی نواز شریف کوملک کا وزیراعظم دیکھناچاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاک چائینہ بزنس کمیونٹی کے چیئرمین حاجی فداحسین نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاعوام آج بھی ن لیگ کے دورحکومت کویاد کرتی ہے۔آج کی حکومت بھی ن لیگ کے منصوبوں پرتختیاں لگانے میں مصروف ہے۔

انہوں نے مزید بتایا موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے ملک ترقی کی راہ پرگامزن نہیں ہوسکتا۔کوروناوائرس کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے فداحسین نے کہاکہ چین نے وائرس پرکافی حد تک قابوپالیا ہے جوایک بہترکامیابی ہے۔امیدہے چین جلد اپنے پاؤں پرکھڑاہوجائیگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1