حضرت علیؓ نے سیدنا صدیق اکبرؓسے محبت کو لازمی قراردیا،اشرف جلالی

  حضرت علیؓ نے سیدنا صدیق اکبرؓسے محبت کو لازمی قراردیا،اشرف جلالی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جامعہ غوثیہ ضیاء الاسلام شاہ بہرام میں شان سیدنا مولیٰ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کی نظامت مفتی محمد ریاست علی رومی جلالی اور علامہ محمد عدیل جلالی نے اور صدارت علامہ محمد عبد الرشید اویسی نے کی۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہؐ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے شان سیدنا مولیٰ علیؓ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ذات مصطفی ؐ کے صدقے عظمتِ علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا پرچم آج بھی بلندیوں پر لہرا رہا ہے۔ خلیفہئ چہارم کے فضائل و مناقب کا تذکرہ ہمیشہ اہل حق کا شعار رہا ہے۔ حضرت مولیٰ علی ؓ نے اپنی محبت اور حضرت صدیق اکبرؓ کی محبت کو آپس میں لازم و ملزوم قرار دیا ہے۔حضرت مولیٰ علیؓ کی محبت شرعی جنت جانے کا سبب ہے جبکہ آپؓ کا بغض اور غیر شرعی پیار جہنم جانے کا باعث بنتا ہے۔ حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تربیت نبوی ؐکے عظیم شاہکار، اولیاء کے تاجدار اور تاریخ اسلامی کے سالار ہیں۔ضرب حیدری اور فکر مرتضوی دین اسلام کی ہیبت اور عظمت کی روشن دلیلیں ہیں۔آپ کے کردار اور افکار سے قیامت تک روشنی بکھرتی رہے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1