این آئی ایم کراچی کے وفد کا ایل ڈبلیو ایم سی کا مطالعاتی دورہ

این آئی ایم کراچی کے وفد کا ایل ڈبلیو ایم سی کا مطالعاتی دورہ

  



لاہور(جنرل رپورٹر)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی کے 29 رکنی وفدنے ایل ڈبلیو ایم سی کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد ایل ڈبلیو ایم سی کے شہر میں جاری صفائی کے نظام اور تنظیمی ڈھانچے کے بارے میں معلومات حاصل کرنا تھا۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے وفد میں شامل افسران کو شہر لاہور میں دن رات جاری مربوط صفائی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

اورلاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مرکزی دفتر میں قائم جدید ویڈیو وال کنٹرول روم کا بھی وزٹ بھی کرایا گیا جہاں وفد نے ویڈیو مانیٹرنگ وال کے ذریعے شہر میں جاری صفائی آپریشنز کا جائزہ لیا۔ ڈی جی ایم آپریشن کی جانب سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انتظامی امور سمیت شہر میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی آپریشن اور دیگر امور پرتفصیلی پریزینٹیشن دی۔آنے والے وفد نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کاوشوں کو سراہا۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ محکمہ شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ان رات کام کر رہا ہے اور شہر میں صفائی کے غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں وہیں شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ لاہور شہر کو صٓاف ستھرا رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی کا ساتھ دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1