گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لائبریری سوسائٹی کا کتا ب میلہ

  گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لائبریری سوسائٹی کا کتا ب میلہ

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں لائبریری سوسائٹی کے زیراہتمام دو روزہ کتاب میلے کا آغاز،طلبہ کو کتب پر50فیصد تک رعایت دی گئی،کتاب میلے میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس، سنگ میل علم و عرفان، ڈوگر اور ریڈرز سمیت 52 سے زائد مختلف پبلشرز نے جی سی یو کے عبدالسلام ہال میں سٹالز لگائے۔کتاب میلے کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کیا،اس موقع پر جی سی یو کے ڈینز پروفیسر ڈاکٹر سلطان شاہ،پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمداور پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ،جی سی یو چیف لائبریرین محمد نعیم نے شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں کتاب کی اہمیت کم نہیں ہوئی،ہمیں اپنے بچوں،دوستوں اوررشتہ داروں کو کتب تحفہ میں دینے کا کلچر فروغ دینا ہو گا،

مزید : میٹروپولیٹن 1