پی سی ایس آئی آر الیکشن، تنویر اظہر صدر، شاہد رسال جنرل سیکرٹری منتخب

  پی سی ایس آئی آر الیکشن، تنویر اظہر صدر، شاہد رسال جنرل سیکرٹری منتخب

  



لاہور(پ ر) پی سی ایس آئی آر ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات میں یونائیٹڈ ممبرز گروپ نے زبردست مقابلہ کے بعد کلین سویپ کر دیا۔ صدر کی سیٹ پر تنویر اظہر قریشی 479جبکہ جنرل سیکرٹری شاہد محمود رسال نے بھی نے بھی 479ووٹ، فنانس سیکرٹری محمد سعید شہزاد 459نائب صدر حارث احمد خان 467ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ جیت کی خوشی میں یونائیٹڈ ممبرز گروپ کے ممبران نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور ممبران میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں، محکمہ کوآپریٹو کی جانب سے الیکشن کنوینئر سب کمیٹی کے فرائض فضل احمد رندھاوا نے سر انجام دیئے، پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے شام چار بجے تک جاری رہا، فیزون اور فیز ٹو کے چار ہزار ممبران میں سے تقریبات نو سو کے قریب ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، انتظامیہ کمیٹی کے انتخابات میں اسسٹنٹ رجسٹرار فضل احمد رندھاوا کنوینئر الیکشن سب کمیٹی، پرائذیڈنگ آفیسر کے فرائض جاوید اقبال ہنجرا نے سراکام دیئے، کامیاب دیگر کمیٹی ممبران میں داؤد قسیم 479، شاہد 472، جاوید اقبال چوہدری 463، جاوید اقبال بھٹی 462، نسیم احمد 453ووٹ لیکر نئی مینجمنٹ کمیٹی کا حصہ بن گئے، جنرل سیکرٹری شاہد محمود ارسال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ تین سالوں میں سیاست نہیں خدمت کی ہے جس کی وجہ سے ممبران نے دوبارہ ووٹ دیکر ہمیں کامیاب بنایا ہے اور ہماری پوری مینجمنٹ کمیٹی ممبران کو ہر سہولت فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کریگی۔پریذائیڈنگ آفیسر جاوید اقبال ہنجرا کا کہنا تھا کہ الیکشن انتہائی شفاف ہوئے ہیں اور رزلٹ پر دونوں گروپس کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

مزید : کامرس