کاسمیٹکس انڈسٹری فروغ پا رہی ہے، میاں انجم نثار

کاسمیٹکس انڈسٹری فروغ پا رہی ہے، میاں انجم نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے صدر میاں انجم نثار اور صدربزنس مین پینل پنجاب خواجہ شاہ زیب اکرم سے پاکستان کاسمیٹکس مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پی سی ایم اے)کے وفد نے چیئرمین وسیم سرور کی قیادت میں ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور میں ملاقات کی، میاں انجم نثار کوصدر ایف پی سی سی آئی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کاسمیٹکس انڈسٹری کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر میاں انجم نثار نے کہاکہ ملک میں کاسمیٹکس انڈسٹری فروغ پا رہی ہے اور دوسرے ممالک کو برآمد بھی کر رہی ہے۔حکومت کاسمیٹکس انڈسٹری کو افریقی منڈیوں تک رسائی کے لئے خصوصی سہولیات مہیا کرئے۔انہوں نے مزید کہاکہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اٹھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈیپ) کا سمیٹکس انڈسٹری کی برآمدات میں اضافے کیلئے اپنا کردار ادا کرئے۔کاسمیٹکس انڈسٹری کی بین الاقوامی نمائشوں میں زیادہ سے زیادہ نمائندگی کو یقینی بنایا جائے۔تاکہ پاکستانی کاروباری افراد کو اپنے کاروبار کو نئی اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں فروغ دینے کے لیے پر کشش مواقع حاصل ہو سکیں۔انہوں نے مزید کہاکہ برآمدات میں اضافے کیلئے ملک میں بین الاقوامی معیار کی لیبارٹریزکی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان کاسمیٹکس مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پی سی ایم اے)کے چیئرمین وسیم سرور نے کاسمیٹکس انڈسٹری کو در پیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ کاسمیٹکس انڈسٹری کے لئے خام مال پر لگائی گئی ڈیوٹیز کو کم کیا جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی کاسمیٹکس برانڈز اپنے بہترین معیار کی وجہ سے بین الاقوامی برانڈز کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ اگر حکومت اس انڈسٹری کے لئے سہولیات مہیا کرئے تو کاسمیٹکس کی مصنوعات کی برآمدات میں مزید اضافے کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر جمعہ خان، چیئرمین کوارڈینیشن محمد علی میاں، میاں محمد شفیق،تصور حسین،ندیم احمد، عابد محمود اور دیگر نے بھی معیشت کی بہتری کے لئے اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔

مزید :

کامرس -