ویٹرنری یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دن کے حوا لے سے سیمینار

  ویٹرنری یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دن کے حوا لے سے سیمینار

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روز خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے وومن انٹر پرینیو ر شپ موا قع اور چیلنجز کے مو ضو ع پر سیمینار کا انعقادہوا۔ سیمینار کی صدارت ممبر صو با ئی اسمبلی مس سعد یہ سہیل را نا نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں پرو وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمسعود ربا نی سمیت مختلف پبلک و پرا ئیو یٹ سیکٹرز سے مہمان سپیکرز جن میں چیئر پرسن چا ئلڈ پرو ٹیکشن ویلفئیر بیو ر و حکو مت پنجاب مس سا رہ احمد، پرو فیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی، ڈاکٹر فر حان جمیل، مریم ظفر، عا ئشہ محمود بٹ، آمنہ رضوا ن، سا رہ نبیل، سا ریہ ظہیر، خد یجہ ذوالفقار،حمیرا زمان نے سیمینار میں شر کت کی اور معا شر ے میں خوا تین کے مثا لی کردار، خوا تین کو منظم کر نے اور حقو ق سے متعلقہ مختلف پہلو ؤ ں پر تفصیلی رو شنی ڈالی۔سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے مس سعد یہ سہیل را نا نے کہا کہ عورت اور مرد دو نو ں ہی معا شرے میں ایک دوسرے کے لیئے لا زم و ملزو م کی حیثیت رکھتے ہیں لہذادو نو ں کو چا ہیے کہ اجتما عی کا وشو ں سے معا شرے کی فلا ح میں اپنا مثا لی کردار ادا کر یں۔ اُ نہو ں نے طا لبات کو نصیحت کی کہ پوری محنت، لگن اور بلند حو صلے کے ساتھ پڑ ھا ئی سے متعلقہ شعبو ں میں کام کر یں اور زند گی میں نا مسا عد حا لات کا ڈٹ کر مقا بلہ کر یں کیو نکہ ایک مضبو ط عورت ہی اپنی نڈر صلا حیتو ں کی بدولت ایک طاقتور خاندان بنا تی ہے نیز اپنے علم و عمل سے معا شرے میں دوسری خوا تین کو بھی با اختیا ر بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر تی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی نے خوا تین کی کپیسٹی بلڈنگ کے لیئے ٹا ئم مینجمنٹ کی طر ف خصو صی تو جہ دینے کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا نیز کہا کہ شعبہ ویٹر نری سے متعلقہ خوا تین پاکستان کی مختلف دور درا ز تحصیلو ں میں جا کر جا نورو ں کے علاوہ معا لجے کی طبی سہو لیات فراہم کر رہی۔خوا تین کے عا لمی دن کے حوا لے سے یو نیورسٹی میں مختلف این جی اوز کے نما ئندو ں نے سٹا لز بھی لگا ئے جن پر مختلف پرا ڈکٹس اور ملبو سات کی نما ئش کی گئی۔ قبل ازیں مس سعد یہ سہیل را نا نے ڈاکٹر مسعود رربا نی کے ہمراہ مختلف سٹا لز کا دورہ بھی کیا اور سٹالز کے نما ئند گان سے بات بھی کی۔سیمینار میں مہمان سپیکر ز نے خوا تین کے عا لمی دن کی اہمیت، ملکی معیشت میں خوا تین کا کردار، وومن انٹر پرینیو ر شپ موا قع اور چیلنجز، نسلی مسا وات،سیکھنے کے اثر کی تخلیق، خواتین کو با اختیار بنا نے کے سفر میں کامیا بی کی جدو جہد پر مبنی سٹو ریز کے حوا لے سے مختلف مو ضو عات پر لیکچرز دیے۔سیمینار میں سول سو سا ئٹی سے خوا تین، یونیورسٹی کے ایڈ منسٹر یٹیو سٹاف سے خوا تین، فیکلٹی ممبران نیز پبلک و پرا ئیو یٹ سیکٹرز کی این جی اوز سے نما ئند گان اورویٹر نری یو نیورسٹی کے دیگر شعبہ جات سے طالبات کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔

مزید : کامرس