جاپان میں خام تیل کے نرخوں میں 30 فیصد کمی

  جاپان میں خام تیل کے نرخوں میں 30 فیصد کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو (وائس آف ایشیا)جاپان میں خام تیل کے نرخوں میں 30 فیصد کے قریب کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ دنیا کے بڑے برآمد کنندہ سعودی عرب کی جانب سے قیمتوں میں وسیع پیمانے پر کمی اور اپریل میں پیداواری اضافے کا اعلان ہے۔سعودی عرب نے یہ اقدام اوپیک اور دیگر تیل برآمد کرنے والے ملکوں کے ساتھ قیمتوں کے استحکام کے لیے پیداوار میں کمی کے کسی معاہدے میں پینچنے پر ناکامی کے بعد کیا۔
ٹوکیو میں پیر کووقفے پر (1:33 وپہر)برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 13.29 ڈالر (29 فیصد) گر کر 31.98 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 13.29 ڈالر (32 فیصد) کمی کے ساتھ 27.99 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

مزید :

کامرس -