محکمہ زراعت کاکرونا وائرس بارے آگاہی مہم جاری

محکمہ زراعت کاکرونا وائرس بارے آگاہی مہم جاری

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ زراعت کے ملازمین میں کرونا وائرس بارے احتیاطی تدابیرکے لئے اسپشل سیکرٹری زراعت (مارکیٹنگ) پنجاب وقار حسین نے آن لائن ماہرِ صحت سے خصوصی لیکچر کا انعقاد کرایا گیا جس میں ملازمین کو اس وائرس سے بچاؤ بارے آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر ملازمین کو بتایا گیا کہ کرونا لاعلاج ضرور ہے مگر80 فیصد مریض خود ہی صحیح ہوجاتے ہیں۔ ہرشخص کو ماسک پہنے کی ضرورت نہیں۔ کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے مرض سے بچا جاسکتا ہے.ماہرین کے مطابق شہریوں کو چاہیے کہ صاف ستھری اورصحت مندغذا استعمال کریں۔ شہری ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب برتیں۔ موجودہ صورتحال میں پانی کا استعمال زیادہ کردیں اور باہر سے آنے کے بعد کم ازکم 20 سکینڈ تک اپنے ہاتھ صابن سے دھویں اور صاف ہاتھ ہوئے بغیر آنکھوں اور ناک کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں۔ کھلی جگہوں پر کھانسنے اور چھینکنے سے اجتناب برتیں ایک دوسروں سے لی گئی چیزوں سے بھی اجتناب برتیں۔ کورونا وائرس سے اموات کی شرح دو فیصد سے بھی کم ہے۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی وبائی مرض میں سب سے بہتر علاج احتیاط ہوتی ہے، خود کو پاک صاف رکھنے سے بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔اس موقع پر اسپشل سیکرٹری زراعت (مارکیٹنگ)پنجاب وقار حسین نے کہا کہ الحمدللہ ابھی تک محکمہ زراعت کسی بھی ملازم میں اس موذی مرض کی کوئی علامت نہیں ہے۔حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر محکمہ زراعت میں اس خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ ملازمین کو اس بیماری کا ادراک ہو سکے۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کی بیماری چین سے شروع ہوئی جو کہ اب پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔ پاکستان کے ہمسایہ ممالک میں کرونا وائرس پھیلنے سے پاکستانی انتظامیہ بھی الرٹ ہوچکی ہے۔

مزید : کامرس