صارفین توانئی بچت کو یقینی بنائیں:این این جی پی ایل

  صارفین توانئی بچت کو یقینی بنائیں:این این جی پی ایل

  



اسلام آباد (اے پی پی) صارفین میں گھروں میں انرجی ایفیشینٹ گیس آلات کی تنصیب کے ذریعے توانائی کی بچت کو یقینی بنائیں۔ ہیلتھ سیفٹی انوائرمنٹ (ایچ ایس ای) کا شعبہ گیس صارفین کو بین الاقوامی معیار کے مطابق سروس مہیا کرنے میں کلیدی کردار اد اکر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اسلام آباد ریجن محمد ظہور گزشتہ روز ریجنل آفس اسلام آباد میں ہیلتھ سیفٹی انوائرمنٹ کے شعبہ کی جانب سے منعقدہ سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی ملازمین کو بہترین حالات کار کی فراہمی کو مینجمنٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کمپنی مالی سال میں ہیلتھ سیفٹی انوائرمنٹ کے شعبہ پر کثیر رقم صرف کرتی ہے تاکہ کمپنی ملازمین کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ماحول فراہم کیا جاسکے۔ ہیلتھ سیفٹی انوائرمنٹ کے شعبہ کی کارکردگی کو بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جنرل منیجر کا کہنا تھا کہ ایچ ایس ای ڈیپارٹمنٹ نے مرکزی ریجنل آفس اسلام آباد کے بشمول مری، کہوٹہ، کلر سیداں، ٹیکسلا، واہ، اٹک اور فتح جنگ سمیت تمام علاقائی دفاتر میں ملازمین کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تحفظ فراہم کریں۔ تحفظ والے حالات کار کی فراہمی اور جان پڑتال کے مربوط نظام کے ذریعے دوران کام پیش آنے والے ممکنہ نا خوشگوار واقعات و حادثات کی روک تھام میں نمایاں کمی کر کے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کو گیس ڈسٹری بیوشن سے متعلقہ اعلیٰ معیار کی حامل بین الاقوامی کمپنیوں کی مد میں لا کھڑا کیا ہے جو بلا شبہ قابل قدر کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کنٹرول اینڈ کمانڈ سسٹم کی وجہ سے آج محکمہ کے ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل دونوں شعبہ جات ہیلتھ سیفٹی انوائرمنٹ کے اصولوں پر سختی سے کاربند ہیں۔ جنرل منیجر ظہور نے کہا کہ بہترین حکمت عملی اور کمپنی ملازمین کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ہیلتھ سیفٹی انوائرمنٹ کے شعبہ کی کارکردگی کو بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جنرل مینجر کا کہنا تھا کہ شبانہ روز محنت کے ذریعے ایچ ایس ای ڈیپارٹمنٹ نہ صرف کمی سٹاف کو بین الاقوامی اصولوں سے روشناس کیا بلکہ انے آگاہی پروگراموں کے ذریعے صارفین میں گیس کے محفوظ استعمال اور توانائی کی بچت کے حوالے سے جذبہ پیدا کیا۔ جنرل مینجر محمد ظہور نے کہا کہ ایسی تقاریب کے انعقاد کو حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے سٹاف میں مزید سیکھنے کی جستجو میں اجافہ اور کارکردگی کے حوالے سے رویوں میں مثبت تبدیلی کی جانب ہم قدم قرار دیتے ہوئے تقاریب کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

جنرل منیجر محمد ظہور نے اس موقع پر ایمپلائز یونین کے نمائندگان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ایچ ایس ای ڈپارٹمنٹ کی پالیسیوں میں عملدرآمد کو ہر سطھ پر یقینی بنانے میں اپنے حصے کا کردار اد اکریں۔

مزید : کامرس