دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں گر گئیں،عالمی منڈی میں 26فیصد تک ریکارڈ کمی

 دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں گر گئیں،عالمی منڈی میں 26فیصد تک ریکارڈ کمی

  



واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 29 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں، عالمی منڈی میں 26 فیصد تک ریکارڈ کمی ہوئی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 1991 کی خلیجی جنگ کے بعد 29 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں، امریکی خام تیل کی قیمت 31 فیصد کمی کے بعد 28 ڈالر 56 سینٹ فی بیرل پر آگئی۔برطانوی خام تیل 29 فیصد کمی کے بعد 32 ڈالر اکیس سینٹ فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔ اوپیک اجلاس میں روس نے تیل کی یومیہ پیداوار میں کمی سے انکار کر دیا تھا۔ سعودی عرب نے تیل کی قیمتیں نیچے گرائیں جس کے بعد عالمی منڈی میں قیمتوں میں بڑی کمی آئی ہے۔

تیل/قیمتیں 

مزید : صفحہ اول