پشاور ہائیکورٹ، امیر مقام کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور

پشاور ہائیکورٹ، امیر مقام کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور

  



پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماء امیر مقام کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی، نیب نے اثاثہ جات کیس میں امیر مقام کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔پشاور ہائیکورٹ نے لیگی رہنماء امیر مقام کی اثاثہ جات کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے 10، 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے نیب کو 31 مارچ کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔ امیر مقام لندن سے ہائیکورٹ پہنچے اور ضمانت قبل ازگرفتاری کی استدعا کی۔

 امیر مقام

مزید : صفحہ اول