آئی جی سندھ کی ہولی پر سکیورٹی کے بھرپواقدامات کی ہدایت

آئی جی سندھ کی ہولی پر سکیورٹی کے بھرپواقدامات کی ہدایت

  



کراچی(کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ مشتاق مہر نے پولیس صوبائی سطح پر ہولی تہوار کے حوالے سے تمام مقامات کی سیکیورٹی مربوِط اور مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ ہولی کے موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے ہندوکمیونٹی کے معززین سے مشاورت کوترجیح دی جائے۔پولیس ہولی کی تقریبات پر تھانہ ٹو تھانہ روابط پر مشتمل سیکیورٹی امور کو غیرمعمولی بنائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ مندروں اوردیگر مقامات پرکڑی نگرانی و مشتبہ سرگرمیوں پرنگاہ رکھنے اوربروقت اقدامات کویقینی بنایا جائے۔

مزید : صفحہ اول