سوئی نادرن ٹاسک فورس کی گیس چوروں کیخلاف کارروائی

سوئی نادرن ٹاسک فورس کی گیس چوروں کیخلاف کارروائی

  



پشاور(سٹاف رپورٹر) ایس این جی پی ایل پشاورریجن کی ٹاسک فورس ٹیموں کی جانب سے پشاورشہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں گیس چوری اورغیر قانونی استعمال کیخلاف بڑے پیمانے پر کاروئیاں کی گئیں. ٹاسک فورس ٹیموں نے پشاورشہرسمیت مضافاتی علاقوں بزید کھیل، مسیزئی، لرامہ، چارسدہ روڈ، ہزارخوانی، سریزئی، ارمار، ریگی، مروزئی، سربند، اچینی، کوہاٹ روڈ، بارہ روڈ، پلوسی، ٹہکل، جمرود روڈ، جی ٹی روڈ، لنڈی ارباب، ابدارہ، پواکی، وارسک روڈ، سفید سنگ، ملزئی اوراس کے علاوہ کرک اور بنوں کے مضافاتی علاقوں میں گیس چوروں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن نے گیس چوری کیخلاف آپریشن کے دوران پشاور، بنوں اورکرک شہرسمیت ان کے مضافاتی علاقوں میں 274 غیرقانونی گیس کنکشن منقطع کیے. 112 مشتبہ گھریلو اورکمرشل گیس کنکشنز کو تبدیل کیا گیا. 201 گھریلو گیس صارفین کو گیس چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔گیس چوری میں ملوث افراد کیخلاف دو ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہیں جبکہ مزید 3 ایف آئی آرکے اندراج کیلئے درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں. دوسری جانب یوایف جی سی کے پشاورشہرکے علاقے لرامہ چارسدہ روڈ پر معمول کے آپریشن کے دوران انجنینئرز اوردیگرعملہ کو گیس چوروں کی جانب سے زدکوب کیا گیا جس کیخلاف متعلقہ تھانے میں کاروائی کیلئے درخواست جمع کروادی گئی ہے.

مزید : صفحہ اول