اسد قیصر سے اافغان ٹرانزٹ کے کنونیئر ظاہر شاہ کی ملاقات

  اسد قیصر سے اافغان ٹرانزٹ کے کنونیئر ظاہر شاہ کی ملاقات

  



رستم(تحصیل رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ساتھ ایف پی سی آئی کے سنٹرل کمیٹی برائے پاک افغان ٹریڈٹرانزٹ کے کنونیئر ظاہر شاہ خان نے ملاقات کے دوران پاک افغان ٹریڈ ٹرانزٹ کے حوالے سے اور اس میں موجود مسائل پر تفصیلی بحث کی گئی اسپیکر اسد قیصر نے پاک افغان ٹریڈ ٹرانزٹ کے اہمیت اور ان میں موجود حائل رکاؤٹو ں اور مسائل کو حل کرنے کیلئے کنونیئر ظاہر شاہ کو بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ طورخم کے راستے پاکستان سنٹر ل ایشیا ء کے ممالک جس میں ازبکستان، قازقستان، تاجکستان سمیت متعدد ممالک تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی اور مناسب زر مبادلہ پاکستان کیلئے بڑھا سکتا ہے،جس کیلئے پاک افغان ٹریڈ ٹرانزٹ کو موجودہ حالات مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے خاص طور پر موجودہ حکومت نے افغان میں امن کے حو الے سے کردار پرپر بحث کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا پہلے سے یہ خواہش اور کوشش ہے کہ افغانستان میں امن ہو تا کہ اس کے مثبت اثرات سے پاک افغان ٹریڈ ٹرانزٹ میں بہتری آئے ا سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاک افغان ٹریڈ ٹرانزٹ کے حوالے سے تمام مسائل اور ان کے حل کیلئے بہت جلد تمام پاک افغان ٹریڈ ٹرانزٹ کمیٹی کے ممبران سے ایک میٹنگ کا انعقاد کرینگے۔

مزید : صفحہ اول