اسلام میں متعین کردہ حقوق خواتین کو ملنے چاہئیں، نصرت واحد

اسلام میں متعین کردہ حقوق خواتین کو ملنے چاہئیں، نصرت واحد

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف وومن فیڈریشن حیدرآباد سندھ کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمانِ خصوصی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ اسلام میں متعین کردہ حقوق خواتین کو ملنے چاہئیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن ان کی صلاحیتوں، خدمات اور معاشرے میں ان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے منایا جاتا ہے۔ صنفی امتاز کا خاتمہ اور خواتین کو مساوی حقوق ملنے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وومن رائٹس کیلئے جدوجہد کا آغاز 1908 میں امریکہ سے ہوا جس میں ہزاروں خواتین اپنے حقوق، صنفی امتیاز کے خاتمے، حق رائے دہی اور مساوی تنخواہوں کیلئے سڑکوں پر نکلیں اور بھرپور احتجاج کیا جس کے بعد 1909 سے ہر سال 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خواتین کو مساوی حقوق کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں۔ جس کیلئے قومی اسمبلی میں اہم معاملات پر قانون سازی بھی کی گئی ہے۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی نزہت پٹھان، سیما شیخ، مہر النساء، شبانہ نواب، انیسہ ولی اللہ، افروز، عائشہ، نازش فاطمہ و دیگر بھی موجود تھیں۔

مزید : صفحہ آخر