اشیاء خورد نوش میں عوام کو ریلیف دیا جائے، محمد فائق شاہ

اشیاء خورد نوش میں عوام کو ریلیف دیا جائے، محمد فائق شاہ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپنے وعدے کے مطابق آٹا، چینی بحران پیدا کرنے والوں کو بے نقاب کریں اور اس دوران عوام کو لوٹ کر جیبیں بھرنے والوں کو عوام کے سامنے لایا جائے، محمد فائق شاہ مرکزی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اجلاس میں محمد اویس خان،منصور قیصر چوہان، ارسلان شاہ، اشتیاق الٰہی و دیگر افراد نے شرکت کی، اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ آٹا اور چینی سے ناجائز منافع کمانے والوں کو سخت سزا دی جائے، کمایا گیا پیسہ واپس لیکر عوام پر خرچ کیا جائے،محمد فائق شاہ نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں کئی گناہ کم ہوئیں مگر ہماری حکومت عوام کے ساتھ انصاف نہیں کر رہی، قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق کم کی جائیں اور اشیاء خوردونوش میں عوام کو بڑا ریلیف دیا جائے، اجلاس میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصان پر دُکھ کا اظہار کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے اجلاس میں بارشوں سے جان کی بازی ہارنے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی

مزید : صفحہ آخر