درجنوں خواتین سے پرس چھیننے والا جاسم بلوچ پکڑا گیا

  درجنوں خواتین سے پرس چھیننے والا جاسم بلوچ پکڑا گیا

  



کراچی(کرائم رپورٹر)اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی ففٹی کرنیوالاجاسم بلوچ سعیدآبادسے پکڑاگیا،2درجن سے زائدخواتین سے پرس چھیننے کااعتراف۔ تفصیلات کے مطابق سعیدآبادتھانہ کے ایس ایچ اوافتخارقریشی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم جاسم بلوچ ولد قاسم بلوچ کوگرفتارکرلیا،پولیس کے مطابق ملزم مواچھ گوٹھ کارہائشی اورملزم نے دوران تفتیش شیرشاہ،سائٹ ایریا اوربلدیہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں پچاس سے زائداسٹریٹ کرائم کی وارداتوں سمیت خواتین سے پرس چھیننے کااعتراف کیاہے،ملزم عادی جرائم پیشہ اوراس سے قبل پولیس کے ہاتھوں گرفتارہوکرجیل جاچکاہے،تاہم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر