عوامی مسائل کے لئے سنجیدہ کوششوں پر یقین رکھتے ہیں، غلام مرتضی بلوچ

عوامی مسائل کے لئے سنجیدہ کوششوں پر یقین رکھتے ہیں، غلام مرتضی بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں و خصوصی ترقی غلام مرتضی بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ عوامی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہے اور ہر سطح پر مسائل حل کئے جارہے ہیں جس کہ ایک واضح مثال صوبے بھر میں کھلی کہچریوں کا انعقاد ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے حلقے پی ایس 88 کنٹومنٹ بورڈ پنک ولیج آمد کے موقع پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر غلام مرتضی بلوچ کا پنک ولیج کے رہائشیوں نے شاندار استقبال کیا۔ صوبائی وزیر غلام مرتضی بلوچ نے علاقہ معززین بھی ملاقات کی۔ پنک ولیج کے مکینوں نے صوبائی وزیر غلام مرتضی بلوچ کو علاقے کے مسائل سے متعلق آگاہی دی۔ صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضی بلوچ نے وہاں موجود لوگوں کو یقین دلایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، پنک ولیج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خدمت کا عزم لیکر ائے ہیں اور ہمیشہ عوامی مفاد میں کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں سندھ کابینہ کے اراکین اور رکن سندھ اسمبلی عوام کی فلاح و بہبود میں مصروف ہیں

مزید :

صفحہ آخر -