ایکسائز کی کارروائی،1200 کلوبھنگ برآمد،2ملزمان گرفتار

ایکسائز کی کارروائی،1200 کلوبھنگ برآمد،2ملزمان گرفتار

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائی میں محکمہ ایکسائز پولیس روہڑی نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائز انسپکٹرز محمد یعقوب جاگیرانی اور بشیر احمد پٹھان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ روہڑی چیک پوسٹ پر ٹرک نمبر سی- 2492 کی تلاشی کے دوران 1200 کلو گرام بھنگ برآمد کرکے دو ملزمان قیصر عباس اور تنویر حسین گرفتار کرلیا۔اسمگلنگ میں استعمال کیا جانے والا ٹرک نمبر سی۔ 2492 بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ کامیاب کارروائی پر صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد اور پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ، سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبد الحلیم شیخ اور ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی نے کامیاب کارروائی پر مبارکباد دی ہے۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چالہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کارروائیوں سے ان کی حوصلہ شکنی ہوگی اور نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے محفوظ رکھنے میں محکمہ ایکسائز کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

مزید : صفحہ آخر