حجاب مسلم خواتین کا فخر و امتیاز ہے،مولانا حبیب احمد

  حجاب مسلم خواتین کا فخر و امتیاز ہے،مولانا حبیب احمد

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)حجاب امت مسلمہ کا وہ شعار ٗ مسلم خواتین کا وہ فخر امتیاز ہے جو اسلامی معاشرے کو پاکیزگی عطا کرتا ہے مگر اس ڈیڑھ دو گز کے کپڑے کے ٹکڑے میں آخر ایسا کیا چھپا ہے جو حجاب عورت کو دیگر خواتین سے ممتاز بناتا ہے۔ درحقیقت یہ دو گز کا ٹکڑا اللہ تعالیٰ کے حکم کی وہ روشنی ہے جس کو سر پر سجانے سے عورت ہر نظر میں قابل احترام ہوجاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہارریلیف فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے صدر مولانا حبیب احمد نے کیا۔ ریلیف فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی جانب سے اندرون سندھ اور تھرپارکر کے متفرق دیہاتوں میں کمبل اور کپڑوں کو تقسیم کے لئے بھجوایا گیا۔ جس میں 300 کمبل مردانہ سوٹ ٗ 470 اور زنانہ سوٹ کی تعداد 725 تھی۔اسی طرح سے ریلیف فاؤنڈیشن کے شعبہ غذا کے تحت سفید پوش ضرورت مند نادار گھرانوں کو امتیاز سپر اسٹور کے فی گھرانہ 3,000 ہزار روپے تک کے کارڈز دیئے گئے۔کارڈز دینے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ضرورت مند گھرانہ ا پنی مرضی سے ضرورت کی اشیاء خرید سکے اور اس کی عزت نفس بھی پوری طرح باقی رہے۔

مزید : صفحہ آخر