لانڈھی میں نوجوان کو قتل کرکے لاش پھینک دی گئی

لانڈھی میں نوجوان کو قتل کرکے لاش پھینک دی گئی

  



کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے لانڈھی میں نوجوان کوقتل کرکے لاش کوالفتح گراؤنڈمیں پھینک دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی تھانہ کی حڈودلانڈھی الفتح گراؤنڈسے 25سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش ملی،اطلاع ملنے پرپولیس اوررینجرزجائے وقوعہ پرپہنچ گئے،پولیس کے مطابق مقتول کونامعلوم افرادنے چھریوں کے پے درپے وارکرکے قتل کیاگیاہے،تاہم مقتول کے پاس سے کوئی ایسی چیزنہیں ملی،جس سے مقتول کے لاش کی شناخت کی جاتی،بعدازاں پولیس نے ضابطے کی کاروائی کے بعدمقتول کی لاش کوسردخانے منتقل کردیا۔

مزید : صفحہ آخر