ڈسٹرکٹ کورنگی میں تحریک انصاف کے دفتر کا افتتاح

ڈسٹرکٹ کورنگی میں تحریک انصاف کے دفتر کا افتتاح

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فہیم خان اور و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی قیادت میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے باغ کورنگی میں عوامی رابطہ آفس کا افتحاح کیا گیا دفتر کا افتحاح پی ٹی آئی صدر خرم شیر زمان نے کیا افتحاحی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری و رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی،رکن سندھ اسمبلی عدیل احمد، نائب صدر سبحان علی ساحل سمیت دیگر سینئر رہنماوں نے شرکت کی، تقریب سے خطاب میں صدر خرم شیر زمان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورنگی سمیت پارٹی کے تمام کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں شہر کے ہر حلقے میں عوام رابطوں کے لیے دفاتر ہونا بے حد ضروری ہے دفاتر کے ذریعے عوامی مسائل باآسانی حل کیے جاسکتے ہیں رکن قومی اسمبلی فہیم خان اور رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو عوام کی دن رات خدمت کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں رہنماوں نے اپنے حلقے کے مسائل کوہمیشہ سنجیدگی کی نظر سے دیکھا

مزید : صفحہ آخر