میرا جسم میری مرضی کے نعرے پر پابندی لگائی جائے،مولانا امجد

میرا جسم میری مرضی کے نعرے پر پابندی لگائی جائے،مولانا امجد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ دارالعلوم رحمانیہ بفرزون میں 35 ویں ختم بخاری شریف و دستار فضیلت کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی، مہمان خصوصی جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا محمد امجد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جسم اللہ تعالیٰ کا بنایا ہوا ہے اس پر ہماری مرضی نہیں چلے گی اس پر اللہ تعالیٰ کا ضابطہ اور قانون ہی چلے گا، میرا جسم میری مرضی کا نعرہ غیر اسلامی اور ملک و ملت کیخلاف سازش ہے، یہ نعرہ کفار کا دیا ہوا ہے، ایسے نعروں سے اسلامی معاشرہ کی بنیادیں کھوکھلی ہوجائیں گی، انھوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے نعروں اور تنظیموں پر پابندی عائد کی جائے۔انہوں نے کہا کہ مدارس اسلامی علوم کے مراکز ہیں جہاں اخلاقیات کا درس دیا جاتا ہے، جامعہ دارالعلوم رحمانیہ دین کی تبلیغ و اشاعت میں مصروف ہے، جامعہ کے مہتمم مفتی عطاء الرحمن مدنی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جامعہ ہٰذا کے رئیس و مدیر مفتی عطاء الرحمن مدنی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور فارغ التحصیل طلبا کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب کا انتظام و نگرانی مولانا مفتی ضیاء الرحمن مدنی، تلاوت قاری محمد اکبر مالکی اور اسٹیج سیکریٹری کے فرائض مولانا عبدالمجید مسلم یار نے انجام دیے، بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس مولانا محبوب شاہ نے دیا، تقریب میں قاری محمد عثمان، مولانا زرین شاہ بنوری ٹاو ¿ن کے استاد مفتی محمد رفیق حرم شریف مکہ مکرمہ کے مدرس شیخ یاسین المکی مولانا محب اللہ قاسمی، رئیس شیخ، شاہد حسین و دیگر کے علاوہ مختلف سیاسی و مذہبی جماعوں کے رہنما، علماء کرام اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں 35 حفاظ، 26 علما اور 5 مفتیام کرام کے علاوہ کمپیوٹر، تقریری مقابلوں اور ششماہی امتحانات میں اول دوئم ا ور سوئم آنے والے طلبا میں انعامات، اسناد اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

مزید :

صفحہ آخر -