پیپلز پارٹی کا تیل کی قیمتیں عالمی منڈی کیمطابق کم کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد (این این آئی)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے بعد پیپلز پارٹی نے حکومت سے تیل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا، ایک بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 25 فیصد تک کمی آگئی ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 30 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے ٹیکس سرکار کے پاس تیل کی قیمتیں کم نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں، وفاقی حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی کرے۔شیری رحمان نے کہاکہ حکومت تیل کی قیمتوں کے پیچھے عوام سے پیسے لوٹ رہی، تیل کی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق کم کی جائیں۔
شیری رحمان